راولپنڈی: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے ایک مؤثر کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر سرحد پار کرنے کی کوشش کرنے والے 47 فتنہ الخوارج دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 7 سے 9 اگست کے دوران بڑی تعداد میں فتنہ الخوارج کے دہشتگرد سرحد عبور کرنے کی کوشش میں تھے، جنہیں فورسز نے بروقت کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا۔ ہلاک شدہ دہشتگرد افغان شہری تھے اور ان کی لاشیں افغانستان کی حدود میں گریں۔