مریم نواز کی کوششیں کامیاب، 100 نئی الیکٹرک بسیں پاکستان روانہ

12:38 PM, 26 Aug, 2025

لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ شنگھائی سی پورٹ سے 100 جدید الیکٹرک بسیں پاکستان کے لیے روانہ کر دی گئی ہیں، جو چند ہفتوں میں پنجاب پہنچ جائیں گی۔

وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ ان بسوں کی بدولت دسمبر تک پنجاب کے ہر ضلع میں عوام کو جدید، آرام دہ اور ماحول دوست سفری سہولت میسر ہوگی۔

ان بسوں کا کرایہ صرف 20 روپے رکھا گیا ہے تاکہ عام شہری بھی آسانی سے سفر کر سکیں۔ ہر بس میں ایئرکنڈیشنڈ نظام، درجہ حرارت کنٹرول اور خواتین کی حفاظت کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔

مریم نواز نے عوام سے وعدہ کیا ہے کہ"ان شاء اللہ جلد پنجاب کا ہر ضلع اس جدید سفری نظام سے مستفید ہوگا۔"

مزیدخبریں