جنوبی خیبر پختونخوا میں پولیو کے 2 نئے کیسز سامنے آ گئے

01:56 PM, 26 Aug, 2025

کراچی : کراچی سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق جنوبی خیبر پختونخوا کے ٹانک اور شمالی وزیرستان میں پولیو کے 2 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (این ای او سی) کے مطابق اس سال پاکستان میں پولیو کے کل کیسز کی تعداد 23 ہو گئی ہے۔

ملک کے 75 سے زائد اضلاع میں ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی سامنے آنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے 27 اگست کو تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور چیف سیکرٹریز کو وزیر اعظم ہاؤس طلب کر لیا ہے تاکہ اس سنگین صورتحال پر بات کی جا سکے۔

کچھ علاقوں جیسے دیامر، جنوبی وزیرستان، لاہور اور راولپنڈی میں پولیو وائرس کی سب سے خطرناک قسم بھی دریافت ہوئی ہے جو بہت تشویشناک ہے۔

این ای او سی کے مطابق یکم ستمبر سے 7 ستمبر تک ملک بھر میں انسداد پولیو مہم چلے گی جس میں 5 سال سے کم عمر تقریباً 2 کروڑ 80 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے دیے جائیں گے۔ یہ مہم ملک کے تمام صوبوں اور 99 اضلاع میں ہوگی۔

مزیدخبریں