پشاور : پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کے خلاف الیکشن کمیشن کی کارروائی کو روک دیا ہے۔ عدالت میں ان کی نااہلی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔
درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت فیصل آباد نے زرتاج گل کو 10 سال قید کی سزا سنائی، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے انہیں نااہل قرار دے دیا تھا۔
جسٹس وقار احمد نے پوچھا کہ لاہور ہائی کورٹ کیوں نہیں گئے؟ وکیل نے جواب دیا کہ عمر ایوب اور شبلی فراز کے کیسز بھی یہی زیر سماعت ہیں، اس لیے وہی عدالت مناسب سمجھی گئی۔
عدالت نے کہا کہ تمام درخواستیں ایک ساتھ سنیں گے اور آئندہ سماعت میں کیس کے دائرہ اختیار پر بھی بات ہوگی۔
بعد ازاں عدالت نے الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین سے جواب طلب کر کے سماعت ملتوی کر دی۔