رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کا نیا عالیشان گھر تیار، 5 سال کی محنت کا نتیجہ

03:54 PM, 26 Aug, 2025

ممبئی : بالی ووڈ کے مشہور جوڑے رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے ممبئی کے ایک خوبصورت اور پوش علاقے میں اپنا نیا عالیشان گھر بنا لیا ہے۔ اس گھر کی تعمیر میں تقریباً 5 سال لگے ہیں۔

یہ گھر چھ منزلوں پر مشتمل ہے جس کا نام "کرشنا راج بینگلو" رکھا گیا ہے۔ رنبیر اور عالیہ خود بھی اس گھر کی تعمیر پر نظر رکھتے رہے تاکہ ہر کام اپنی مرضی اور معیار کے مطابق ہو۔

رپورٹس کے مطابق، وہ جلد ہی اس نئے گھر میں منتقل ہو جائیں گے اور رنبیر کی والدہ نیتو کپور بھی اب کرائے کے گھر کو چھوڑ کر ان کے ساتھ اس گھر میں رہیں گی۔

اس گھر کی قیمت تقریباً 250 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے، جو اسے بالی ووڈ کے سب سے مہنگے گھروں میں شامل کرتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہ رخ خان کا گھر بھی اتنا ہی بڑا اور خوبصورت ہے مگر اس کی قیمت رنبیر کے گھر سے کم یعنی 200 کروڑ روپے ہے۔

یہ گھر سمندر کے کنارے واقع ہے اور اس میں شیشے کے بڑے دروازے لگائے گئے ہیں۔ ساتھ ہی بالکونیوں میں ہرے بھرے پودے بھی لگائے گئے ہیں، جو اس گھر کو مزید خوبصورت بناتے ہیں۔

مزیدخبریں