اسلام آباد :بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت کا تحریری حکم جاری ہو گیا ہے۔
عدالت نے جیل انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ وکلا جن کے وکالت نامے جمع ہیں، انہیں جیل میں سماعت کے لیے آنے کی اجازت دیں۔ اس کے علاوہ، قیدیوں کے خاندان کے افراد کو بھی جیل کے باہر سے سماعت میں شامل ہونے کی اجازت دی جائے۔
یہ حکم بیرسٹر سلمان صفدر کی درخواست پر جاری کیا گیا ہے، جنہوں نے سماعت کے دوران وکلا اور خاندان کے افراد کو روکے جانے کی شکایت کی تھی۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے حکم جاری کر دیا اور کیس کو نمٹا دیا۔