پی ڈی ایم اے کی وارننگ: چناب، راوی اور ستلج میں اگلے 48 گھنٹوں میں شدید سیلاب کا خدشہ

10:25 AM, 26 Aug, 2025

لاہور : پی ڈی ایم اے کی وارننگ: چناب، راوی اور ستلج میں اگلے 48 گھنٹوں میں شدید سیلاب کا خدشہملک میں مون سون کی بارشوں کے باعث دریاؤں کی صورتحال نہایت نازک ہو گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ چناب، راوی اور ستلج ندیوں میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران پانی کی سطح انتہائی زیادہ ہو سکتی ہے، جس سے شدید سیلاب کا خطرہ ہے۔

دریائے چناب کے گنڈا سنگھ والا مقام پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ پچانوے ہزار کیوسک سے تجاوز کر چکا ہے اور وہاں سیلاب انتہائی شدید درجے پر پہنچ چکا ہے۔ ہیڈ سلیمانکی پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کی آمد ایک لاکھ چار ہزار کیوسک اور اخراج اٹھانوے ہزار کیوسک کے قریب ہے۔

دریائے راوی کے جسڑ کے مقام پر پانی کا بہاؤ نوے ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے جو درمیانے درجے کے سیلاب کی نشاندہی کرتا ہے جبکہ شاہدرہ پر یہ سطح چالیس ہزار کیوسک ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے رینجرز، فوج اور پولیس کی مدد سے انخلا کے انتظامات شروع کر دیے ہیں۔ تمام متعلقہ عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور سیلاب متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو ہوشیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسی طرح دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب آ چکا ہے جہاں پانی کی آمد دو لاکھ سترہ ہزار کیوسک کے قریب ہے۔ سکھر بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب جاری ہے اور تربیلا، کالا باغ، چشمہ اور گڈو بیراج پر بھی نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔

مزیدخبریں