پانی روکا گیا تو فیصلہ کن جواب دیں گے: عطا تارڑ کا بھارت کو انتباہ، پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا پول کھل گیا

02:42 PM, 26 Apr, 2026

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بھارت کے پاکستان مخالف بیانیے کو جڑ سے اکھاڑتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف برسرِ پیکار ہے جبکہ بھارت خطے میں انتہا پسندی کا سب سے بڑا سہولت کار بن چکا ہے۔
 وزیرِ اطلاعات نے دوٹوک الفاظ میں خبردار کیا کہ پاکستان کے پانی پر شب خون مارنے کی کوئی بھی بھارتی کوشش ناکام بنا دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ "اگر پانی روکا گیا تو پاکستان کا جواب بھرپور اور فیصلہ کن ہوگا۔
 عطا تارڑ نے کہا کہ بھارت نے ایک بار پھر جھوٹا آپریشن (فالس فلیگ) کر کے عالمی برادری کو دھوکہ دینے کی کوشش کی، لیکن وہ ثبوت فراہم کرنے میں بری طرح ناکام رہا۔وفاقی وزیر نے سوال اٹھایا کہ اگر بھارت سچا ہے تو وہ وزیراعظم پاکستان کی جانب سے دی گئی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش سے کیوں بھاگ رہا ہے؟ انہوں نے کہا کہ بھارت کے ہاتھ رنگے ہوئے ہیں، اسی لیے وہ عالمی جانچ پڑتال سے خوفزدہ ہے۔
عطا تارڑ نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہونے والی تخریب کاری کے تانے بانے براہِ راست سرحد پار سے ملتے ہیں۔ پاکستان نے سفارتی محاذ پر بھارت کو شکست دے دی ہے اور اب دنیا پہلگام جیسے ڈراموں کی حقیقت جان چکی ہے۔

مزیدخبریں