نئی دہلی/اسلام آباد: بھارتی خفیہ ایجنسی 'را' (RAW) کی ایک انتہائی حساس دستاویز کے منظرِ عام پر آنے نے عالمی سفارتی حلقوں میں کھلبلی مچا دی ہے۔ اس لیک دستاویز نے تصدیق کر دی ہے کہ پہلگام واقعہ بھارتی ریاستی سرپرستی میں کیا گیا ایک منظم 'فالس فلیگ آپریشن' تھا۔
دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ 'را' نے واقعے سے پہلے ہی ایک پاکستان مخالف پلے بک تیار کر رکھی تھی جس کا مقصد عالمی برادری کو گمراہ کرنا تھا۔ 'را' کی جانب سے بھارتی میڈیا اور سفارت کاروں کو واضح ہدایات دی گئی تھیں کہ کسی بھی ٹھوس ثبوت کے بغیر اس حملے کے ڈانڈے پاکستان سے ملائے جائیں۔یہ دستاویزات پاکستان کے اس دیرینہ موقف کی گواہی دے رہی ہیں کہ بھارت اپنی اندرونی سیاسی ساکھ بچانے کے لیے اس طرح کے خطرناک آپریشنز کا سہارا لیتا ہے۔
ان دستاویزات کے سامنے آنے کے بعد پاکستان کا سفارتی موقف نہایت مضبوط ہو گیا ہے۔ حکومتِ پاکستان نے پہلے ہی ان الزامات کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کر دیا تھا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے عالمی سطح پر اس سازش کے خلاف جو محاذ کھولا تھا، ان دستاویزات نے ان کے موقف کو مکمل طور پر سچا ثابت کر دیا ہے۔
بڑی عالمی سبکی: پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں 'را' کا مکروہ کردار بے نقاب، خفیہ دستاویزات لیک ہو گئیں
11:25 AM, 26 Apr, 2026