بھارتی پروپیگنڈہ مسترد: وزیراعظم کی پہلگام واقعے پر عالمی تحقیقات کی پیشکش، آبی جارحیت پر سخت وارننگ

10:37 AM, 26 Apr, 2026

اسلام آباد: پاکستان نے پہلگام واقعے کے تناظر میں بھارت کے روایتی الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے عالمی سطح پر بدنام کرنے کی ایک ناکام کوشش قرار دیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو چیلنج کرتے ہوئے واضح کیا کہ محض الزامات تراشی سے حقائق نہیں بدل سکتے۔ وزیراعظم نے پیشکش کی کہ اگر بھارت کے پاس کوئی ثبوت ہے تو وہ سامنے لائے، پاکستان اس واقعے کی غیر جانبدارانہ بین الاقوامی تحقیقات کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
آبی وسائل کے حوالے سے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کسی بھی قسم کی مداخلت کا دندان شکن جواب دیا جائے گا، پاکستان اپنے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا بغیر شواہد کے پاکستان کی طرف انگلی اٹھانا اس کی اندرونی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے۔
 پاکستان کا عالمی تحقیقات کا مطالبہ اس کے پراعتماد اور ذمہ دار ریاست ہونے کا ثبوت ہے۔ بھارت کا مقصد ہمیشہ سے توجہ اصل مسائل سے ہٹانا رہا ہے، لیکن پاکستان کے دو ٹوک موقف نے بھارتی بیانیے کو کمزور کر دیا ہے۔

مزیدخبریں