صدر ٹرمپ کا پاکستان کی سفارتی کوششوں کا اعتراف

09:07 AM, 26 Apr, 2026

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے ثالثی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قیادت اس حوالے سے بہترین اور مخلصانہ کام کر رہی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ نے پاکستانی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے لیے تعریفی کلمات ادا کیے۔ انہوں نے کہاپاکستان کے وزیراعظم شاندار اور فیلڈ مارشل فنٹاسٹک ہیں، انہوں نے ایران امریکہ تنازع کے حل کے لیے بہترین کوششیں کی ہیں۔صدر ٹرمپ نے ایران کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے واضح کیا کہ اگر تہران بات چیت میں سنجیدہ ہے تو اسے کسی طویل عمل کے بجائے صرف ایک فون کال کرنی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ "ایرانی جب چاہیں ہمیں کال کر سکتے ہیں، ہم فون پر بات کریں گے۔
جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف کے دورۂ پاکستان کی منسوخی پر وضاحت دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ 18 گھنٹے کا طویل فضائی سفر وقت کا ضیاع ہے، اور محض رسمی گفتگو کے لیے اتنے طویل سفر کی ضرورت نہیں۔
صدر ٹرمپ کے اس بیان نے ایک طرف پاکستان کی سفارتی اہمیت کو اجاگر کیا ہے تو دوسری طرف ایران کے ساتھ براہِ راست رابطے کا دروازہ بھی کھلا رکھا ہے۔

مزیدخبریں