پی ایس ایل 10:لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

11:52 PM, 26 Apr, 2025

لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے سولہویں میچ میں لاہور قلندرز نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے ملتان سلطانز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے اس سنسنی خیز مقابلے میں ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے اور لاہور کو فتح کے لیے 186 رنز کا ہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز نے زبردست بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ ڈیرل مچل نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 38 گیندوں پر 4 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 64 رنز اسکور کیے اور ٹیم کی جیت میں نمایاں کردار ادا کیا۔
فخر زمان نے 28 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 2 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے، جبکہ محمد نعیم محض 6 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
عبداللہ شفیق نے 34 رنز بنائے اور وکٹ گنوا بیٹھے، جبکہ وکٹ کیپر بیٹر سیم بلنگز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔
سکندر رضا نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 40 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی۔

دوسری جانب ملتان سلطانز کی اننگز میں کپتان محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 76 رنز بنائے، جبکہ کامران غلام نے 52 رنز کی ناقابل شکست اننگز سے اسکور بورڈ کو تقویت دی۔
عثمان خان نے 18 اور شائی ہوپ نے 9 رنز کا اضافہ کیا۔

لاہور قلندرز کے بولرز میں ٹام کرن، حارث رؤف اور ڈیرل مچل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزیدخبریں