پی ایس ایل 10:ملتان سلطانز کی بہترین بیٹنگ،لاہور قلندرز کو 186 رنز کا ہدف

10:01 PM, 26 Apr, 2025

لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے 16ویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 186 رنز کا ہدف مقرر کیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے اس میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز اسکور کیے۔

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے 76 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کو ایک مضبوط اسکور تک پہنچایا، جبکہ کامران غلام نے 52 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو مزید تقویت دی۔ دونوں کھلاڑیوں نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 115 رنز کی عمدہ پارٹنرشپ قائم کی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے ٹام کرن، حارث رؤف اور ڈیرل مچل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل 10 کے ابتدائی میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلے میں ملتان سلطانز فاتح رہی تھی۔ موجودہ پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز کے پانچ میچز کے بعد 4 پوائنٹس ہیں، جبکہ ملتان سلطانز کے 2 پوائنٹس ہیں۔

مزیدخبریں