اسلام آباد: موجودہ کشیدہ حالات اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سول ڈیفنس کو مکمل فعال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
محسن نقوی نے سول ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے دورے پر کہا کہ کسی بھی ہنگامی یا غیر متوقع صورتحال میں شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سول ڈیفنس کا کردار نہایت اہم ہے، اور اس کے لیے ادارے کو ہر ممکن سہولت دی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں شہریوں کو آگاہی دینے اور تربیت فراہم کرنے کے لیے مستقل مہم کا آغاز کیا جائے گا۔
سول ڈیفنس کا کردار اہم، محسن نقوی کا مؤثر اقدامات پر زور
02:00 PM, 26 Apr, 2025