کاکول :چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی تخلیق کے لیے ہمارے آبا اجداد نے بے شمار قربانیاں دیں اور اس کی بنیاد پر ہم نے ایک آزاد وطن حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں اور ہندوؤں کے درمیان جو فرق تھا، وہ زندگی کے تمام پہلوؤں میں تھا، جس کی بنیاد دو قومی نظریے پر رکھی گئی۔
پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ہم نے پاکستان کے دفاع کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں اور یہ عزم آج بھی ہمارے اندر موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس ملک کے دفاع کے لیے ہمیشہ تیار ہیں، اور اس کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔