پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں شدید گرمی کی لہر، ہیٹ ویو الرٹ 30 اپریل تک برقرار رہے گا

11:56 AM, 26 Apr, 2025

لاہور: پاکستان میں موسم کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے، اور محکمہ موسمیات نے 30 اپریل تک پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی کی ہے۔ اس شدید گرمی کے دوران جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد، وسطی و بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، 30 اپریل کے بعد بارش کی ہوائیں بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، جس سے گرمی کی شدت میں کمی اور بارشوں کا امکان بڑھ جائے گا۔

مزیدخبریں