روم : تاریخ کے اہم لمحات میں سے ایک، جب کیتھولک دنیا کے محبوب رہنما پوپ فرانسس کو ویٹی کن میں آج سرکاری طور پر الوداع کہا جائے گا۔ عقیدت مندوں اور عالمی رہنماؤں کی بڑی تعداد روم پہنچ چکی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت 160 ممالک کے وفود اس موقع پر موجود ہیں، جب کہ اڑھائی لاکھ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔ ویٹی کن کے اطراف میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، اور ہر طرف سوگوار فضا قائم ہے۔