بھارت کو سخت پیغام: پاکستان دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار

11:10 AM, 26 Apr, 2025

کاکول :وزیراعظم شہباز شریف کا کاکول میں خطاب نہ صرف داخلی سطح پر حوصلہ افزا تھا بلکہ بین الاقوامی برادری کے لیے بھی ایک واضح پیغام تھا۔ پہلگام واقعہ پر بھارت کے الزامات کو سختی سے رد کرتے ہوئے وزیراعظم نے عالمی سطح پر شفاف تحقیقات کی پیشکش کی، جو پاکستان کی ذمہ دار ریاست کے طور پر سنجیدگی کا ثبوت ہے۔

اس سے بڑھ کر، سندھ طاس معاہدے کی ممکنہ خلاف ورزی پر وزیراعظم کا دوٹوک مؤقف کہ "پانی روکا تو پوری قوت سے جواب دیں گے" بھارت کو خبردار کرنے کے مترادف ہے کہ پاکستان اپنی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

افغانستان سے دہشتگردی کے حوالے سے تحفظات، مسئلہ کشمیر پر عالمی بے حسی اور غزہ کے مظلوموں کے لیے آواز اٹھانا، یہ سب وزیراعظم کے خطاب کو ایک ہمہ جہت سفارتی اور قومی بیانیہ بناتے ہیں۔

مزیدخبریں