شی جن پنگ سے ملاقات انتہائی نتیجہ خیز رہی، امریکا اور چین کیلئے بڑے اقدامات ہوں گے، ٹرمپ

09:54 PM, 25 Sep, 2026

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کو انتہائی نتیجہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور چین کے لیے بڑے اقدامات ہونے والے ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چینی صدر مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو ’’سپر انٹیلی جنس‘‘ کہنے کے تصور کو بھی پسند کرتے ہیں۔ ان کے مطابق مصنوعی ذہانت کا موجودہ نام غلط اور نامکمل ہے، جبکہ ’’سپر انٹیلی جنس‘‘ زیادہ درست اور اہم نام ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ امریکا اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں اہم پیش رفت متوقع ہے، جبکہ مصنوعی ذہانت بھی دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا ایک اہم شعبہ بن سکتی ہے۔

دوسری جانب چینی سرکاری مؤقف میں اے آئی کے حوالے سے تعاون، ممکنہ خطرات سے نمٹنے اور اس ٹیکنالوجی کو انسانی نگرانی اور کنٹرول میں رکھنے پر زور دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں