اسلام آباد:چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کریں گے، جن میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی دیگر سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ ملاقاتوں میں ملکی سیاسی معاملات، باہمی مشاورت اور آئندہ کی سیاسی سرگرمیوں سے متعلق امور زیرِ بحث آنے کا امکان ہے۔