پی ٹی آئی دوبارہ اسلام آباد کا رخ نہیں کرے گی: خواجہ آصف

05:16 PM, 25 Sep, 2026

نیویارک: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد کا ممکنہ مارچ اس بار فیصلہ کن مرحلہ ہو سکتا ہے اور اس کے بعد پارٹی دوبارہ وفاقی دارالحکومت کا رخ نہ کرے۔

 نیویارک میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما اسلام آباد کو سومنات سے تشبیہ دے رہے ہیں، تاہم سوال یہ ہے کہ کیا ان کے عزائم بھی وہی ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ایک بڑی اسلامی اور ایٹمی ریاست کا دارالحکومت ہے۔ اللہ نے چاہا تو پی ٹی آئی کی یہ آخری کوشش ہوگی۔

 وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ یہ بھی ممکن ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکن اسلام آباد آئیں ہی نہ، یہ بھی ایک فیصلہ کن بات ہوگی۔ وفاق یا پاکستان اب اس طرح کی صورتحال کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

مزیدخبریں