جعلی خبروں کی روک تھام، سندھ حکومت کا این سی سی آئی سے مدد لینے کا فیصلہ

03:14 PM, 25 Sep, 2026

کراچی: سندھ حکومت نے جعلی اور گمراہ کن خبروں کی روک تھام کے لیے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) سے معاونت لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ اطلاعات کا اجلاس ہوا، جس میں فیک نیوز کی مانیٹرنگ اور مؤثر میڈیا حکمت عملی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات اور محکمہ اطلاعات کے تمام شعبوں کے ڈائریکٹرز کو جعلی خبروں کی باقاعدہ نگرانی اور ان کے تدارک کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ جھوٹی اور گمراہ کن اطلاعات کے ذریعے کسی بھی فرد یا ادارے کو نقصان پہنچانے کی کوشش برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے محکمہ اطلاعات کو فیک نیوز کی بروقت نشاندہی اور عوام تک درست معلومات پہنچانے کے لیے مؤثر حکمت عملی اختیار کرنے کی ہدایت کی۔

مزیدخبریں