آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور معدنیات میں سرمایہ کاری کے مواقع، وزیراعظم سے امریکی و پاکستانی وفود کی ملاقات

02:29 PM, 25 Sep, 2026

نیویارک: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے امریکی اور پاکستانی بزنس کونسلز کے وفود نے نیویارک میں ملاقات کی۔ ملاقات میں آئی ٹی، مصنوعی ذہانت، فنانس، زراعت، کان کنی، معدنیات اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، حکومت کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کو ڈیجیٹل بنانے کے ساتھ ٹیکنالوجی اور ای گورننس کے فروغ پر تیزی سے کام جاری ہے۔ نجی شعبے کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اصلاحات کا عمل بھی جاری رکھا جا رہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پی آئی اے کے بعد پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی بھی نجکاری کی جا رہی ہے۔ ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروباری روابط مزید مضبوط بنانے کے امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

مزیدخبریں