نیویارک: وزیراعظم محمد شہباز شریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم اپنے خطاب میں خطے کی موجودہ سکیورٹی صورتحال، فلسطین اور کشمیر کے مسائل سمیت اہم علاقائی اور عالمی معاملات پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں مشرق وسطیٰ اور افغانستان کی صورتحال سمیت خطے اور عالمی سطح پر ہونے والی اہم پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن و استحکام اور عالمی تعاون سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی۔ وزیراعظم نے عالمی مسائل کے حل کے لیے اقوام متحدہ کے کردار کی اہمیت پر زور دیا۔