ایشیا کپ 2025:بنگلادیش کا پاکستان کے خلاف میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ

07:22 PM, 25 Sep, 2025

دبئی: دبئی میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر 4 مرحلے میں بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف اہم میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا انتخاب کیا ہے۔

پاکستانی ٹیم میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی، اور وہی کھلاڑی جو سری لنکا کے خلاف کھیل چکے ہیں، اس میچ میں بھی شامل ہیں۔

پاکستان کی ٹیم کو اب اپنی بیٹنگ میں بہترین کارکردگی دکھانی ہوگی تاکہ وہ بنگلادیش کے خلاف میچ میں کامیابی حاصل کر سکے۔
 
 

مزیدخبریں