سپریم کورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کو عبوری حکم کے خلاف اپیل دائر کرنے کا موقع دے دیا

07:07 PM, 25 Sep, 2025

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے جسٹس طارق جہانگیری کی دائر کردہ اپیل کو آئینی بینچ کے سامنے سماعت کے لیے 29 ستمبر کو مقرر کر دیا ہے۔ اس پانچ رکنی بینچ کی قیادت جسٹس امین الدین خان کریں گے۔

بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی شامل ہیں۔

جسٹس طارق جہانگیری نے اپنی غیر مستند ڈگری کے معاملے پر ہائی کورٹ کے عبوری حکم کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔ اس سے قبل 16 ستمبر کو جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے جسٹس جہانگیری کو عدالتی امور سے معطل کر دیا تھا۔ جسٹس جہانگیری نے ہائی کورٹ کے حکم کو کالعدم قرار دینے اور مزید کارروائی روکنے کی درخواست کی ہے۔
 
 

مزیدخبریں