شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید کو سعودی عرب کا نیا مفتی اعظم مقرر کر دیا گیا

03:29 PM, 25 Sep, 2025

ریاض : سعودی عرب کی شاہی عدالت نے شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید کو ملک کا نیا مفتی اعظم اور علماء کی سینئر کونسل کا سربراہ مقرر کیا ہے۔ یہ فیصلہ سابق مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللّٰہ آل الشیخ کے انتقال کے بعد کیا گیا ہے۔

شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید 1949 میں البوکریہ میں پیدا ہوئے اور گزشتہ کئی دہائیوں سے دینی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ 1984 سے حرمین شریفین میں کعبہ کے امام ہیں اور حج کے دوران عرفات کی مسجد نمرہ میں خطبہ دینے کا شرف بھی رکھتے ہیں۔

ان کی تعیناتی سے سعودی عرب میں دینی امور کی رہنمائی مزید مضبوط ہوگی اور مفتی اعظم کے منصب پر ان کے تجربے اور علم کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں