کیلیفورنیا : گوگل نے اینڈرائیڈ فونز کے لیے جی میل ایپ میں ایک چھوٹی مگر بہت کارآمد تبدیلی کی ہے۔ اب آپ کو نوٹیفکیشن بار سے ہی ای میلز کو “مارک ایز ریڈ” کرنے کا آپشن ملے گا، جس سے آپ کو ہر چھوٹی بڑی ای میل کھولنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
یہ فیچر خاص طور پر اُن صارفین کے لیے بہت مفید ہے جن کے ان باکس میں ہزاروں ان ریڈ ای میلز جمع ہو جاتی ہیں۔ روزانہ تقریباً ہر صارف کو 10 سے 11 نئی ای میلز موصول ہوتی ہیں، لیکن جب یہ ای میلز نظر انداز ہو جاتی ہیں تو ان ریڈ ای میلز کی تعداد بڑھتی جاتی ہے۔ اب یہ نئی سہولت آپ کو نوٹیفکیشن سے ہی بغیر میسج کھولے اسے پڑھا ہوا ظاہر کرنے کا موقع دے گی، جس سے وقت کی بچت ہوگی اور آپ بہتر انداز میں فیصلہ کر سکیں گے کہ کونسی ای میل واقعی پڑھنی ہے اور کونسی نہیں۔
یہ فیچر آئی فون میں پہلے سے دستیاب تھا، اور اب گوگل نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی متعارف کرا دیا ہے۔ یہ بلکل ویسا ہی ہے جیسے آپ واٹس ایپ میں میسج کو ‘مارک ایز ریڈ’ کر دیتے ہیں۔