ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں آج پاکستان کا مقابلہ بنگلہ دیش سے، فاتح ٹیم پہنچے گی فائنل میں

12:39 PM, 25 Sep, 2025

دبئی: ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں آج پاکستان کا سامنا بنگلہ دیش سے ہو گا، جہاں جیتنے والی ٹیم سیدھا فائنل میں پہنچ جائے گی۔ گرین شرٹس کے لیے یہ میچ نہایت اہم ہے کیونکہ انہیں فائنل کے دروازے کو کھولنے کے لیے ٹائیگرز کو ہر قیمت پر شکست دینی ہے۔

میچ کا میدان دبئی سٹیڈیم ہوگا، اور اتوار کو فائنل میں بھارت کے خلاف کھیلنے والی ٹیم کا فیصلہ آج ہو جائے گا۔ پاکستان کی طرف سے کپتان سلمان علی آغا اور صائم ایوب فارم میں نہیں ہیں، مگر حسن نواز کی شرکت کے امکانات موجود ہیں۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اب تک 25 ٹی20 میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں پاکستان نے 20 میچز اپنے نام کیے جبکہ بنگلہ دیش کے پاس 5 فتحیں ہیں۔

دوسری جانب پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ہمارا فاسٹ بولنگ اٹیک جارحانہ ہے اور ہم فائنل کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان یہاں ایشیا کپ جیتنے آیا ہے اور ہر میچ میں اپنی پوری صلاحیت دکھانے کی کوشش کریں گے۔

مزیدخبریں