قرضوں کا سہارا لے کر موسمیاتی تبدیلی کا حل نہیں نکالا جا سکتا، شہباز شریف

09:58 AM, 25 Sep, 2025

نیویارک : وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قرضے لینے سے موسمیاتی تبدیلی جیسے سنگین مسئلے کا حل نہیں نکلتا۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں متبادل توانائی اور ماحول کی حفاظت کے لیے گرین انرجی اور شجرکاری کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

شہباز شریف نے بتایا کہ پاکستان وہ ملک ہے جو موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے۔ 2022 کے سیلاب نے ملک کو 30 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان پہنچایا ہے، جس کا ازالہ کرنا آسان نہیں۔

وزیراعظم نے عالمی برادری سے بھی اپیل کی کہ وہ صرف وعدے نہ کریں بلکہ اپنے وعدے پورے کریں اور پاکستان کو عملی مدد فراہم کریں۔ اُن کا کہنا تھا کہ قرضوں کی کثرت سے مسئلہ حل نہیں ہوگا بلکہ یہ مزید مشکلات پیدا کرے گا۔

مزیدخبریں