راولپنڈی :شمالی وزیرستان کے علاقے جھلر میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی ایک کارروائی ناکام بنا دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں بھارتی پراکسی گروپ فتنہ الخوارج کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جو خود کش حملے کی تیاری کر رہی تھی۔
کارروائی کے دوران گروپ کے تین خوارج ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فورسز کی بروقت کارروائی نے علاقے میں ممکنہ بڑے نقصان سے بچا لیا اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھی۔