اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی اجلاس بلاول بھٹو کی زیر صدارت ہوا اور ممبران نے چیئرمین کو بریفنگ دی۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ابھی حتمی فیصلے کا وقت نہیں آیا اور اگلی مشاورت کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ آج فائنل میٹنگ کے بعد میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔
رہنما نے مزید کہا کہ ن لیگ نے آزاد کشمیر میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ میڈیا کے ذریعے سنا، لیکن آفیشلی ہمیں مطلع نہیں کیا گیا۔