لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایئر پنجاب کو جلد سے جلد فعال کرنے کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت دی ہے۔ مریم نواز کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ایئر پنجاب کے منصوبے کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، اور اس بات پر زور دیا گیا کہ فیز ون کی کارروائی کو جلد مکمل کیا جائے۔
وزیراعلیٰ کو ایئر پنجاب کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں لاہور سے اسلام آباد کے درمیان فلائٹ روٹس پر اتفاق کیا گیا۔ مزید برآں، ایئر پنجاب کے لیے جدید اور آرام دہ طیارے لیز پر حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ مسافروں کو بہترین سہولت فراہم کی جا سکے۔
اجلاس میں مری گلاس ٹرین پراجیکٹ کے بارے میں بھی بات کی گئی، اور وزیراعلیٰ نے اس منصوبے کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت دی۔