سان فرانسسکو: گوگل نے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے اپنے کروم براؤزر میں ایک نئی تبدیلی کی ہے جس سے صارفین کو ویب براؤزنگ کا تجربہ مزید بہتر اور آسان ہو گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، کروم کے نیو ٹیب پیج میں دو نئے شارٹ کٹس کا اضافہ کیا گیا ہے۔
ان میں سے ایک "اے آئی موڈ" کا شارٹ کٹ ہے، جبکہ دوسرا "انکوگنیٹو موڈ" کا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اب انکوگنیٹو موڈ کو استعمال کرنا زیادہ آسان ہو گیا ہے کیونکہ آپ کو تھری ڈاٹ مینیو میں جا کر انکوگنیٹو موڈ کھولنے کی ضرورت نہیں، بلکہ نیو ٹیب پیج پر موجود شارٹ کٹ سے آپ فوراً اس موڈ میں جا سکتے ہیں۔
دوسرا بٹن گوگل کے اے آئی موڈ کا شارٹ کٹ ہے۔ اس پر کلک کرنے سے آپ براہ راست گوگل سرچ میں موجود اے آئی فیچر تک رسائی حاصل کر سکیں گے، جو آپ کی تلاش کو زیادہ تیز اور آسان بناتا ہے۔
یہ تبدیلی گوگل کروم کی مکمل ری ڈیزائن کا حصہ ہے، جس کا اعلان ستمبر 2025 میں کیا گیا تھا۔ اس ری ڈیزائن میں سب سے بڑی تبدیلی گوگل سرچ میں اے آئی موڈ کا اضافہ ہے، جو اب براہ راست ایڈریس بار میں نظر آ رہا ہے۔ اس فیچر کی مدد سے آپ نہ صرف مختصر تلاش کے سوالات بلکہ طویل اور پیچیدہ سوالات بھی ٹائپ کر سکتے ہیں اور جواب فوراً حاصل کر سکتے ہیں، وہ بھی پیج چھوڑے بغیر۔اس نئے فیچر سے ویب سائٹس پر موجود مواد کی بنیاد پر زیادہ موثر نتائج حاصل کیے جا سکیں گے۔