امریکہ ایک نئی جنگ چھیڑنا چاہتا ، ہم اسے ہونے نہیں دیں گے، صدر وینزویلا

01:52 PM, 25 Oct, 2025

کاراکس: وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے امریکہ کی جانب سے کیریبین میں طیارہ بردار بحری جہاز بھیجنے کے اعلان پر سخت ردعمل دیا ہے اور کہا کہ امریکہ ایک نئی جنگ چھیڑنا چاہتا ہے، لیکن ہم اسے ہونے نہیں دیں گے۔

مادورو نے کہا کہ وینزویلا اپنے دفاع کے لیے کسی بھی قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرے گا اور امریکہ کے کسی بھی حملے کو ناکام بنا دے گا۔ ان کے مطابق، وینزویلا کی خودمختاری پر کسی کو حملہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

دوسری طرف، کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے امریکہ کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندیوں پر بھی سخت موقف اختیار کیا۔ پیٹرو نے کہا کہ وہ "ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے اور نہ ہی کبھی گھٹنے ٹیکیں گے"، یہ بیان امریکہ کی طرف سے کولمبیا کے صدر پر منشیات سے متعلق الزامات کے تحت پابندیاں عائد کرنے کے ردعمل میں تھا۔

امریکہ نے کولمبیا کے صدر پر منشیات کی غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا، جس پر پیٹرو نے اپنے موقف کو مستحکم کرتے ہوئے ان پابندیوں کو مسترد کر دیا۔دھیان میں رہے کہ وینزویلا اور کولمبیا دونوں ہی اس وقت امریکہ کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی کا شکار ہیں اور عالمی سطح پر ان کے تعلقات اہمیت اختیار کر چکے ہیں۔

مزیدخبریں