پنجاب میں فضائی آلودگی کا بحران، لاہور دنیا کے سب سے آلودہ شہروں میں دوبارہ سرفہرست

12:30 PM, 25 Oct, 2025

لاہور: پنجاب میں فضائی آلودگی کا بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے، اور لاہور ایک بار پھر دنیا کے سب سے آلودہ شہروں میں سرفہرست آ گیا ہے۔ شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 363 تک پہنچ چکا ہے، جو شہریوں کی صحت کے لئے خطرہ بن چکا ہے۔

بھارت کے دارالحکومت دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 232 تک ریکارڈ کیا گیا، جس سے یہ دنیا کا دوسرا سب سے آلودہ شہر بن گیا ہے۔ تاہم، پاکستان میں سب سے زیادہ فضائی آلودگی فیصل آباد میں دیکھی گئی، جہاں AQI 539 تک پہنچ چکا ہے، جو کہ انتہائی خطرناک سطح ہے۔

ماہرین نے اس صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اس شدید آلودگی سے بوڑھے، بچے اور بیمار افراد سب سے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔ انہیں ماسک پہننے اور فضائی آلودگی سے بچاؤ کی دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

طبی ماہرین نے مزید خبردار کیا ہے کہ اس قسم کی آلودگی نہ صرف موجودہ نسل کے لئے بلکہ آئندہ نسلوں کے لیے بھی سنگین صحت کے مسائل پیدا کر سکتی ہے۔ انہوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے فوری طور پر اس مسئلے کا حل نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں