ہ بھارت میں مسلمان، مسیحی، سکھ اور دلت اقلیتی برادریاں ظلم و تشدد کا شکار ہیں، پاکستان

10:40 AM, 25 Oct, 2025

نیویارک : پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں مسلمان، مسیحی، سکھ اور دلت اقلیتی برادریاں ظلم و تشدد کا شکار ہیں۔ پاکستانی قونصلر گل قیصر سروانی نے بھارت کے چہرے کو بے نقاب کرتے ہوئے گجرات، دہلی اور منی پور کے قتل عام کو بھارت کے چہرے پر بدنما داغ قرار دیا۔

پاکستان نے واضح کیا کہ کشمیر ایک بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے، جس کا معاملہ بھارت نے خود سلامتی کونسل میں پیش کیا تھا۔ بھارتی حکومت نے کشمیر میں رائے شماری کے وعدے سے انحراف کیا اور وہاں فوجی قبضہ مسلط کر دیا۔

قیصر سروانی نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں اجتماعی قبریں، جبری گمشدگیاں اور قتل عام جاری ہیں، اور اقوام متحدہ کی دستاویزات کشمیر کو متنازعہ علاقہ تسلیم کرتی ہیں۔ پاکستان کا مطالبہ ہے کہ بھارت اپنی ریاستی دہشتگردی کو ختم کرے اور سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کشمیری عوام اپنی جدوجہد میں ثابت قدم ہیں اور اپنے حقوق کے لیے برسرپیکار ہیں۔ آزاد جموں و کشمیر پاکستان کے جمہوری عزم اور آزادیوں کی علامت ہے۔ بھارت کو اقوام متحدہ کے چارٹر اور قراردادوں کا احترام کرنا چاہیے تاکہ کشمیر کا مسئلہ حل ہو سکے اور وہاں کے عوام کو ان کا حق مل سکے۔

مزیدخبریں