2030 تک کون سی عام ٹیکنالوجیز متروک ہو جائیں گی؟:ماہرین کی پیش گوئی

06:51 PM, 25 Nov, 2025

واشنگٹن: ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے چند برسوں میں وہ ٹیکنالوجیز جو آج عام ہیں، مستقبل میں جدید اور خودکار نظام کے ذریعے بدل دی جائیں گی۔

رپورٹس کے مطابق بائیومیٹرک پاس ورڈز، پلاسٹک کارڈز، روایتی چابیاں، نقد رقم اور کاغذی رسیدیں رفتہ رفتہ ختم ہو جائیں گی۔ اس کے بجائے ڈیجیٹل والیٹس، اسمارٹ لاکس، وائرلیس ادائیگیاں اور کلاؤڈ سروسز عام ہو جائیں گی۔

اسی طرح، پیٹرول پر چلنے والی گاڑیاں اور روایتی ٹی وی چینلز بھی اپنی اہمیت کھو سکتے ہیں، کیونکہ اسٹریمنگ اور صاف توانائی کے استعمال میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والی دہائی مکمل طور پر ڈیجیٹل دور کی شروعات ثابت ہو سکتی ہے، جہاں پرانے مکینیکی اور روایتی نظام کی جگہ جدید ٹیکنالوجی لے لے گی۔

مزیدخبریں