اعصام الحق نے بین الاقوامی ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

06:45 PM, 25 Nov, 2025

اسلام آباد: پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق نے بین الاقوامی کیرئیر سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے شائقین کو الوداع کہا۔

ریٹائرمنٹ کا اعلان پاکستان ٹینس فیڈریشن کے کمپلیکس میں ملک کے پہلے اے ٹی پی چیلنجر ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے دوران کیا گیا۔ اعصام نے اپنے ابتدائی کیرئیر کے چیلنجز یاد کرتے ہوئے والدین اور فیملی کی مسلسل حمایت پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔

اعصام الحق نے اپنے کوچز، مینٹورز اور ساتھی کھلاڑیوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ہمیشہ پاکستان ٹینس کے فروغ کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

مزیدخبریں