کراچی: خواتین کے موبائل فون ہیک کرنے والے ملزم کے انکشافات، پولیس تحقیقات میں اضافہ

06:30 PM, 25 Nov, 2025

کراچی: کراچی میں خواتین کے موبائل فون اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرنے والے سمیر عرف ’’پی کے‘‘ نے پولیس کو سنسنی خیز معلومات فراہم کی ہیں۔

ملزم نے بتایا کہ وہ لاہور کے شہری سے 5 ہزار روپے میں ہیکنگ لنک خریدتا تھا، جسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے خواتین کو بھیجا جاتا۔ لنک پر کلک ہوتے ہی ان کے موبائل فون یا آئی ڈی ہیک ہو جاتے تھے۔

سمیر عرف ’’پی کے‘‘ کے مطابق ہیک کرنے کے بعد وہ متاثرہ خواتین کی ذاتی معلومات حاصل کر کے ملاقات کے لیے بلاتا تھا۔ پولیس نے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ اس کے ممکنہ سہولت کاروں اور دیگر متاثرین تک رسائی حاصل کی جا سکے۔

مزیدخبریں