امارات: متحدہ عرب امارات کی وزارتِ تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر کے سکولوں میں سردیوں کی تعطیلات 8 دسمبر 2025 سے شروع ہو کر 4 جنوری 2026 تک جاری رہیں گی۔ تدریسی اور انتظامی عملے کی چھٹیاں 15 دسمبر سے شروع ہوں گی۔
شیڈول کے مطابق 8 سے 12 دسمبر تک میک اَپ امتحانات منعقد ہوں گے، جبکہ اسی دوران اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت بھی ہوگی۔ دوسرے سمسٹر کا آغاز 5 جنوری 2026 کو ہوگا، اور پہلے سمسٹر کے نتائج 7 سے 9 جنوری کے درمیان جاری کیے جائیں گے۔
تعلیمی سال میں تین سمسٹر شامل ہیں، جن میں مجموعی طور پر 178 تدریسی دن اور 5 سرکاری تعطیلات شامل ہوں گی، جبکہ سال کا اختتام 26 جون 2026 سے قبل نہیں ہوگا۔ وزارت کا کہنا ہے کہ یہ شیڈول طلبہ و اساتذہ کے لیے مناسب وقت فراہم کرنے اور تعلیمی سال کا تسلسل برقرار رکھنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔