وزیراعظم شہباز شریف سے چودھری سالک حسین اور شمشیر علی مزاری کی ملاقاتیں

12:26 PM, 25 Nov, 2025

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل چودھری سالک حسین اور قومی اسمبلی کے رکن شمشیر علی مزاری نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

چودھری سالک حسین نے وزیراعظم کو اپنی وزارت کے حوالے سے کیے گئے اقدامات اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر تفصیل سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے وزارت کے کردار کی تعریف کی اور ان اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اسی دوران، شمشیر علی مزاری نے اپنے حلقہ 189 راجن پور کے مسائل وزیراعظم کے سامنے رکھے اور ان کے حل کے لیے اقدامات کی درخواست کی۔ اس ملاقات میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں