اسرائیل کے غزہ پر حملے جاری ، مزید 4 فلسطینی شہید

02:59 PM, 25 Nov, 2025

غزہ: اسرائیل نے عالمی برادری کے تمام مطالبات کو پس پشت ڈالتے ہوئے غزہ پر حملے جاری رکھے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے آج جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 4 فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق، اسرائیل 10 اکتوبر کو ہونے والے غزہ امن معاہدے کے بعد سے اب تک 500 سے زیادہ بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کر چکا ہے، جس میں 300 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کی امدادی تنظیم "اُنروا" نے غزہ میں جنگ بندی کے باوجود وہاں کی انسانی صورت حال کو تباہ کن قرار دیا ہے۔

اُنروا کا کہنا ہے کہ غزہ کی 90 فیصد آبادی کا انحصار امداد پر ہے اور بیشتر افراد کو 24 گھنٹوں میں صرف ایک بار کھانا ملتا ہے، جو ان کی بنیادی ضروریات کے لیے ناکافی ہے۔

دوسری جانب، امریکا کی حمایت یافتہ غزہ ہیومنٹیرین فاؤنڈیشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ میں اپنے آپریشنز کو روک رہی ہے۔ تنظیم کے امدادی مراکز پر اسرائیلی حملوں کے دوران سیکڑوں فلسطینی شہید ہو گئے تھے۔

مزیدخبریں