گوگل کا اینڈرائیڈ اور آئی فون کے لیے نیا شیئرنگ فیچر متعارف

02:40 PM, 25 Nov, 2025

کیلیفورنیا : گوگل نے اینڈرائیڈ اور آئی فون صارفین کے لیے ایک نیا شیئرنگ فیچر متعارف کرایا ہے جس سے دونوں پلیٹ فارمز کے درمیان فائل شیئرنگ پہلے سے زیادہ تیز اور آسان ہو جائے گی۔

یہ فیچر فی الحال گوگل کی پکسل 10 سیریز کے فونز میں دستیاب ہے اور اس کے ذریعے اینڈرائیڈ اور آئی فون کے درمیان فائل ٹرانسفر کرنا فوری اور مؤثر ہو جائے گا۔ گوگل نے اس فیچر کا نام "کُوئک شیئر" رکھا ہے، جو ایئر ڈراپ کی طرح کام کرتا ہے اور اس کے ذریعے فائلیں تیزی سے ایک ڈیوائس سے دوسری ڈیوائس میں منتقل ہو سکیں گی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ فیچر جدید سکیورٹی معیارات کے تحت تیار کیا گیا ہے، جسے آزاد سکیورٹی ماہرین نے بھی محفوظ قرار دیا ہے۔ اس کا مقصد اینڈرائیڈ، آئی فون اور ونڈوز کے درمیان بہتر تعلقات قائم کرنا ہے، اور یہ آر سی ایس میسیجنگ اور نامعلوم ٹریکر الرٹس جیسے فیچرز کے بعد ایک اور اہم قدم ہے۔

گوگل کا کہنا ہے کہ آنے والے مہینوں میں یہ سروس مزید بہتر ہو کر زیادہ اینڈرائیڈ ڈیوائسز تک پہنچ جائے گی۔ اس فیچر کو پکسل 10 پرو پر ویڈیو کے ذریعے دیکھ کر صارفین خود بھی اس نئے ٹرانسفر سسٹم کو آزما سکتے ہیں۔

مزیدخبریں