پاکستان ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا بنگلا دیش دورہ: 15 رکنی ٹیم کا اعلان

10:02 AM, 25 Nov, 2025

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، جو بنگلا دیش کے دورے پر 3 سے 12 دسمبر تک پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔ اس ٹیم کی قیادت آل راؤنڈر ایمان نصیر کریں گی، اور اس میں وہ کھلاڑی بھی شامل ہیں جو پچھلے انڈر 19 ورلڈ کپ کا حصہ رہ چکی ہیں۔

15 رکنی ٹیم میں مختلف کھلاڑیوں کو خاص ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔ وکٹ کیپر کومل خان، سپنرز علیسہ مختیار، میمونہ خالد اور روزینہ اکرم ٹیم کا حصہ ہیں، جبکہ فاسٹ بولنگ کی ذمہ داری عائشہ ریاض، شہر بانو، ماہ نور زیب اور بریرہ سیف پر ہوگی۔ بیٹرز میں رویل فرحان، عریشہ انصاری، فضہ فیاض، ذوفشاں ایاز اور راحیمہ سید شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، ایمان نصیر کے ساتھ اقصیٰ حبیب بھی آل راؤنڈر کے طور پر ٹیم کا حصہ ہوں گی۔

مزیدخبریں