چینی وزیراعظم لی کیانگ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے گرمجوشی سے ملاقات، بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں دفاعی و تزویراتی روابط کا مظاہرہ

04:20 PM, 25 May, 2026

بیجنگ:بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں وزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں منعقدہ پروقار استقبالیہ تقریب کے موقع پر پاکستان کی عسکری قیادت اور چین کی اعلیٰ حکومتی قیادت کے مابین گہرے روابط کی ایک اور اہم جھلک دیکھنے میں آئی ہے۔ تقریب کے دوران چینی وزیراعظم لی کیانگ اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے مابین ایک غیر رسمی لیکن انتہائی پرگرمجوش ملاقات ہوئی ہے۔

استقبالیہ ہال میں دونوں رہنماؤں کے آمنے سامنے آنے پر چینی وزیراعظم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب بڑھ کر ان کا والہانہ خیرمقدم کیا اور دونوں کے مابین انتہائی گرمجوشی سے مصافحہ ہوا۔ اس موقع پر دونوں مقتدر شخصیات نے خیر سگالی کے جذبات اور مسکراہٹوں کا تبادلہ بھی کیا۔

علاقائی امور کے ماہرین اور سفارتی مبصرین کے مطابق، یہ غیر رسمی ملاقات محض ایک رسمی مصافحہ نہیں بلکہ مشرقِ وسطیٰ میں امن کی بحالی کے لیے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حالیہ کامیاب ثالثی کردار اور پاک چین لازوال دفاعی شراکت داری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بیجنگ کے اس اہم ترین ہال میں ہونے والی اس گفتگو کو دونوں ممالک کے مابین اعلیٰ ترین سطح پر موجود باہمی اعتماد کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں