بیجنگ میں پاک چین وزرائے اعظم کی موجودگی میں 15 شعبوں میں تعاون کے معاہدے، معاشی، زراعتی اور میڈیا روابط کو فروغ دینے پر اتفاق

01:26 PM, 25 May, 2026

بیجنگ :وزیراعظم شہباز شریف کے دورۂ چین کے موقع پر دونوں برادر ممالک کے مابین باہمی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لیے 15 اہم ترین معاہدو‌ں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔ بیجنگ میں منعقدہ اس تزویراتی تقریب کی نگرانی وزیراعظم شہباز شریف اور چینی وزیراعظم لی کیانگ نے مشترکہ طور پر کی۔

ان دستخط شدہ دستاویزات کے تحت دونوں ممالک کے مابین اقتصادی ترقیاتی تعاون اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں طویل المیعاد شراکت داری کا آغاز کیا گیا ہے۔ زرعی شعبے میں پاکستان کے لیے نئی مارکیٹس کھولتے ہوئے پاکستانی مکئی اور خشک میوہ جات کی چین برآمد کے لیے قرنطینہ، معائنہ اور نباتاتی صحت کے تقاضوں کے پروٹوکولز کو حتمی شکل دی گئی، جبکہ چین کی جانب سے پاکستان کو ویٹرنری ویکسین کا عطیہ دینے کی دستاویز پر بھی دستخط کیے گئے۔

دونوں ممالک کے مابین عوامی اور اطلاعاتی روابط بڑھانے کے لیے سائنس و ٹیکنالوجی میں وفود کے تبادلوں اور مطابقتی جانچ کے معاہدوں سمیت، چین کی شینہوا نیوز ایجنسی اور پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے درمیان بھی تعاون کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ تقریب کے دوران پاکستانی وفد کی نمائندگی کرتے ہوئے وفاقی وزراء احسن اقبال، رانا تنویر حسین اور عطا اللہ تارڑ نے مختلف شعبوں کے معاہدوں پر دستخط کیے۔

مزیدخبریں