عظیم عوامی ہال میں وزیراعظم شہباز شریف کا شاندار استقبال، آرمی چیف اور نائب وزیراعظم بھی ہمراہ، وفود کی سطح پر اہم مذاکرات

11:32 AM, 25 May, 2026

بیجنگ:وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے اعزاز میں بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ایک پروقار اور پرعزم استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا، جہاں چینی وزیراعظم نے پاکستانی ہم منصب کا والہانہ استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان انتہائی گرمجوشی سے مصافحہ ہوا اور باہمی احترام و خیر سگالی کے جذبات کا تبادلہ کیا گیا۔

اس تاریخی موقع پر دونوں وزرائے اعظم نے اپنے اپنے اعلیٰ اختیاراتی وفود کا تعارف کرایا۔ وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سمیت پاکستانی وفد کے دیگر ارکان بھی تقریب میں شریک تھے۔

استقبالیہ کے دوران دونوں ممالک کے قومی ترانوں کی دھنیں بجائی گئیں، جس کے بعد چین کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم شہباز شریف کو سلامی دیتے ہوئے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس باضابطہ اور پروقار تقریب کے فوراً بعد پاکستان اور چین کے درمیان وفود کی سطح پر باقاعدہ مذاکرات کا دور شروع ہو گیا ہے، جس میں سی پیک (CPEC) سمیت دیگر سٹریٹجک اور اقتصادی امور پر اہم بات چیت متوقع ہے۔

مزیدخبریں