ایران جنگ کا خاتمہ؛ امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کا آج ہی معاہدہ طے پانے کا امکان ظاہر، قیاس آرائیوں سے گریز کی ہدایت

11:16 AM, 25 May, 2026

واشنگٹن / نئی دہلی: امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور جنگ کے خاتمے کے حوالے سے بڑی پیش رفت کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین آج ہی معاہدہ طے پانے کا قوی امکان ہے، تاہم اس معاملے پر قبل از وقت قیاس آرائیاں بند ہونی چاہئیں۔

اپنے دورۂ بھارت کے اختتام پر روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمیں توقع تھی کہ گزشتہ رات ہی معاہدے کے حوالے سے کوئی حتمی اور مثبت خبر موصول ہو جائے گی، لیکن اب قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ اہم پیش رفت آج ہی کے دن رونما ہو جائے۔

امریکی اخبار 'نیویارک ٹائمز' سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے مذاکرات کے طریقہ کار کی وضاحت کی اور کہا کہ کوئی بھی جوہری معاہدہ محض 72 گھنٹوں کے اندر سرسری طور پر کاغذ پر طے نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ جوہری مذاکرات انتہائی پیچیدہ اور تکنیکی نوعیت کے ہوتے ہیں جن کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لینا ناگزیر ہوتا ہے۔

مزیدخبریں