سوات ایکسپریس وے پر وین اور بس میں ہولناک تصادم، 11 افراد جاں بحق

10:15 AM, 25 May, 2026

سوات: سوات ایکسپریس وے پر مسافر وین کے ڈرائیور کی مبینہ لاپرواہی اور تیز رفتاری کے باعث ایک ہولناک حادثہ رونما ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 11 مسافر جاں بحق اور 7 شدید زخمی ہو گئے۔
انتظامیہ کے مطابق سوات ایکسپریس وے پر ایک مسافر بس سڑک کے کنارے کھڑی تھی کہ اسی دوران پیچھے سے آنے والی تیز رفتار وین کے ڈرائیور نے غفلت کا مظاہرہ کیا، جس کے باعث وین بے قابو ہو کر سیدھی کھڑی بس کے عقبی حصے سے جا ٹکرائی۔ ٹکر اتنی زوردار تھی کہ چیخ و پکار مچ گئی اور وین میں سوار مسافر موقع پر ہی پھنس کر رہ گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی متعدد گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں شدید زخمیوں کو بچانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ موٹروے پولیس نے ایکسپریس وے پر ٹریفک کو بحال کر کے حادثے کی باقاعدہ انکوائری کا آغاز کر دیا ہے۔

مزیدخبریں